ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق نے آج ایک بیان میں ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی تشدد آمیز کاروائيوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت کے تشدد کو ختم کرنے کےلئے موثر اقدامات کریں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے رہائيشی علاقوں پر حملے کرکے خواتین اور بچوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں جس کا مقصد انہیں پرامن احتجاج سے روکنا ہے۔ گذشتہ روز مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں پر آل خلیفہ کے کارندوں کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملت بحرین نے اپنے اھداف حاصل کرنے تک تحریک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
31 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404983
بحرین کی جمعیت وفاق نے انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے تشدد آمیز رویے کے مقابل ملت بحرین کی حمایت کریں۔